ابنا: اطلاعات کے مطابق عراقی فوج نے رمادی کا علاقہ الضباط داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ ادھر داعش دہشتگرد بیجی اور کرکوک کی طرف بھاگ گئے ہیں جب کہ تیرہ دہشتگرد فوج کے ہیلی کاپٹروں کے حملے میں مارے گئے ہیں۔ ادھر بصرہ کے رضا کار جوانوں کا ایک گروہ سامرا کی طرف روانہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشتگرد تکریت سے زنانے لباس میں بھاگے ہیں۔ ادھر فوج نے اعلان کیا ہے کہ چونکہ داعش کے خلاف کاروائياں جاری ہیں لھذا محفوظ رہنے کے لئے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ واضح رہے عراقی فوج نے گذشتہ روز ہیلی بورن کاروائي کے ذریعے تکریت کی یونیورسٹی پر فوجی اتار کر دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کرکے اس یونیورسٹی سے داعش کا قبضہ ختم کردیا۔ داعش کے تکفیریوں نے تکریت یونیورسٹی پر قبضہ کرلیا تھا۔
.......
/169